Tuesday, 13 March 2018

Action Against Unqualified Doctors In Kurram Agency Sought,Report By Anwar Shah Orakzai. عمائدین کرم ایجنسی کا غیرسند یافتہ ڈاکٹرز و سرجنز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

عمائدین کرم ایجنسی کا غیرسند یافتہ ڈاکٹرز و سرجنز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

عمائدین کرم ایجنسی کا غیرسند یافتہ ڈاکٹرز و سرجنز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
March 13, 2018
کرم ایجنسی میں مبینہ طور پر بعض ڈاکٹروں کے ایف سی پی ایس کی ڈگری نہ ہونے کے باوجود سرجری کرنے اور نارمل ڈیلیوری کیسز میں بھی آپریشن تجویز کرنے پر عمائدین علاقہ نے تشویش کا اظہار اور حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
عمائدین علاقہ کے مطابق صدہ ہسپتال میں ایسی لیڈی ڈاکٹرز بھی موجو د ہیں جو ہوس زر میں ہر دوسری تیسری حاملہ خاتون کو آپریشن کا کہتی ہیں حالانکہ کیس نارمل ڈییوری کا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے صدہ میں غریب عوام کو لوٹنے کے لئے پرائیویٹ کلینک بنائے ہیں جہاں سادہ لوح عوام کے آپریشنز کیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشاہدے کی بات ہے کہ بعض لیڈی ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن تجویز کیے جانے کے باوجود گھر میں ہی نارمل کیس میں بیٹا بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
انہوں نے پاک آرمی، محکمہ صحت فاٹا اور پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے غیر سند یافتہ اور لالچی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
اس سلسلے میں ایجنسی کے ایڈیشنل سرجن سے رابطہ کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی تاہم اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم طارق حسن نے رابط کرنے پر بتا یا کہ وہ انکوائری کررہے ہیں جس کے بعد متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ڈاکٹروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایف سی پی ایس پارٹ فرسٹ پاس کرنے والے ڈاکٹرز اپنے نام کے ساتھ ایف سی پی ایس لکھنے کے مجاز نہیں  اور اگر کسی نے ایسا کیا تو یہ صریحا فراڈ متصور ہو گا جبکہ ایسے فرد کا ایف سی پی ایس پارٹ ون منسوخ قرار دیا جائے گا۔
doc_n




Action Against Unqualified Doctors In Kurram Agency Sought


Action against unqualified doctors in Kurram Agency sought
March 13, 2018
SADDA: The elders of Kurram Agency have expressed concern over surgeries performed by unqualified doctors at the Agency Headquarters Hospital Sadda.
The local elders said the lady doctors in Sadda who conduct surgeries even in normal delivery cases and some doctors have established private clinics where they are fleecing the poor people. They said it has been observed that despite recommendation of lady doctors to perform surgeries in some delivery cases, the women gave birth to children at their own homes thorough normal deliveries. They said the lady doctors are performing surgeries even in normal delivery cases to mint money.
The tribal elders have demanded the Health Department and political administration to take action against unqualified doctors in Kurram Agency.
Assistant Political Agent Lower Kurram Tariq Hassan, when contacted, told TNN that an inquiry is being held into the matter and action will be taken against unqualified doctors.
Meanwhile, the Pakistan Council of Physicians (PCP) has warned the doctors not to mention FCPS qualification on the credit without fully passing the exam. The PCP notification said doctors cannot mention FCPS with their name by passing just part-1 of the course. The notification said action will be taken against such doctors and their FCPS course will also be cancelled.

https://www.radiotnn.com/action-against-unqualified-doctors-in-kurram-agency-sought/

No comments:

Post a Comment