Saturday, 13 May 2017

کرم ایجنسی: رشوت لینے اور ملزم کو رہا کرنے کا الزام،2 پولیٹیکل محرر گرفتار

فاٹا

کرم ایجنسی: رشوت لینے اور ملزم کو رہا کرنے کا الزام،2 پولیٹیکل محرر گرفتار

کرم ایجنسی: رشوت لینے اور ملزم کو رہا کرنے کا الزام،2 پولیٹیکل محرر گرفتار
May 13, 2017
پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی بصیر خان کی ہدایت پر 2 پولیٹیکل محرروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں بینک ڈکیتی میں مبینہ طو رپر ملوث ملزم  شربت علی چند روز قبل افغانستان کے راستے کرم ایجنسی آرہا تھا جس کا بھائی منظور حسین بھی استقبال کےلئے بارڈر پر پہنچ گیا، جہاں دونوں ملزمان بھائیوں کو انتظامیہ نے گرفتار کرلیا اور بعد ازاں ان سے 16 لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔
اس حوالے سے جب پولیٹیکل انتظامیہ کو پتہ چلا تو انہوں  نے ملزم منظور حسین کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ بارڈر پر محرر طارق حسین اور محرر سید حسین جان نے 16 لاکھ روپے رشوت  لیکر چھوڑ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے پاس ایک کروڑ کے قریب رقم تھی، شربت علی کراچی میں بینک لوٹنے کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ طورخم کے راستے افغانستان فرار ہوگیا تھا تاہم چند روز قبل واپسی پر کرم ایجنسی سرحد بڑکی چیک پوسٹ پر بھائی سمیت گرفتار ہوگیا جنہیں بعد ازاں رشوت لے کر رہا کردیا گیا، پی اے کے حکم پر دونوں محررز کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment