کرم ایجنسی کے منڈان، یخہ اور چورمی درہ سمیت مختلف علاقوں میں پاک فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے شیلنگ بھی کی گئی ہے اور شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ آج علی الصبح ایک خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے یختہ کلے میں شدت پسندوں نے چھاپہ مارا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں اسمعیل نامی ایک اہلکار شہید جبکہ کیپٹن غفار اور نائیک خضر زخمی ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے میرزلی، ٹوپ چیان، دھمامی، سر پاٹی، دلبیک ساوی اور ستر پاٹی کے عوام کو آج رات بارہ بجے تک نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور رات بارہ بجے تک یہ علاقے مکمل طور پر خالی کر دیے جائیں گے۔
سنٹرل کرم ایجنسی،پاک فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری
May 01, 2017
سنٹرل کرم ایجنسی کے منڈان، یخہ اور چورمی درہ سمیت مختلف علاقوں میں پاک فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے شیلنگ بھی کی گئی ہے اور شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ آج علی الصبح ایک خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے یختہ کلے میں شدت پسندوں نے چھاپہ مارا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں اسمعیل نامی ایک اہلکار شہید جبکہ کیپٹن غفار اور نائیک خضر زخمی ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے میرزلی، ٹوپ چیان، دھمامی، سر پاٹی، دلبیک ساوی اور ستر پاٹی کے عوام کو آج رات بارہ بجے تک نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور رات بارہ بجے تک یہ علاقے مکمل طور پر خالی کر دیے جائیں گے۔http://radiotnn.com/urdu/%D8%B3%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%84-%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D8%A7%DB%8C%D8%AC%D9%86%D8%B3%DB%8C%D8%8C%D9%BE%D8%A7%DA%A9-%D9%81%D9%88%D8%AC-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B4%D8%AF%D8%AA-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF%D9%88/
No comments:
Post a Comment