Wednesday, 5 July 2017

ظلم کی انتہاء: کرم ایجنسی میں دیور نے بیوہ بھابی اور بھتیجی پر تیزاب ڈال دیا,رپورٹ : انورشاہ اورکزئی




ظلم کی انتہاء: کرم ایجنسی میں دیور نے بیوہ بھابی اور بھتیجی پر تیزاب ڈال دیا

ظلم کی انتہاء: کرم ایجنسی میں دیور نے بیوہ بھابی اور بھتیجی پر تیزاب ڈال دیا
July 05, 2017
کرم ایجنسی کے علاقہ دائی کلی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر دیور نے ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے اپنی بیوہ بھابی اور 5 سالہ بھتیجی پر تیزاب ڈال کر جلا دیا۔ مجروحین کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ماثرہ خاتون مسماۃ زاہدہ بی بی کے بھائی کریم گل کے مطابق ” تین سال قبل زاہدہ کا شوہر فوت ہوگیا تھا لیکن وہ  سسرال میں ہی اپنی پانچ سالہ بیٹی سلمیٰ کے ساتھ رہائش پذیر تھی، شوہر کی فوتگی کے بعد دیوروں کا اکثر اوقات اس کے ساتھ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے تاہم رمضان المبارک سے ایک روز قبل دیور محمد عالم خان نے زاہدہ بی بی کو نشہ دینے کے بعد تیزاب ڈال دیا جس کے نتیجہ میں اس کا پورا جسم جھلس گیا، اس واقعہ میں اس کی 5 سالہ بیٹی سلمیٰ بھی جھلس گئی ہے”
متاثرہ خاتون اور اس کی بیٹی اس وقت پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق یہ واقعہ رمضان المبارک سے ایک روز قبل پیش آیا تھا جسے تاحال پوشیدہ رکھا گیا تھا تاہم گزشتہ روز متاثرہ خاتون کے اکھلوتے بھائی کریم گل کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد یہ واقعہ منظر عام پر آگیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق انہیں بھی واقعہ کے بارے میں معلومات نہیں تھی لیکن اب ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



http://radiotnn.com/urdu/%D8%B8%D9%84%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%81%D8%A7%D8%A1-%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D8%A7%DB%8C%D8%AC%D9%86%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%B1-%D9%86%DB%92-%D8%A8%DB%8C/

No comments:

Post a Comment