Tuesday, 25 April 2017

کرم دھماکہ: جاں بحق افراد کےلواحقین کو5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

http://radiotnn.com/urdu/%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D8%AF%DA%BE%D9%85%D8%A7%DA%A9%DB%81-%D8%AC%D8%A7%DA%BA-%D8%A8%D8%AD%D9%82-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92%D9%84%D9%88%D8%A7%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%885%D8%8C/

کرم دھماکہ: جاں بحق افراد کےلواحقین کو5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کرم دھماکہ: جاں بحق افراد کےلواحقین کو5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان
April 26, 2017
سنٹرل کرم  گوادر میں مسافر وین پر ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق 14افراد کی تدفین کردی گئی ہیں جبکہ بنگش طورے قبیلے نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور جنرل مظہر شاہین نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کےلئے دو، دو لاکھ روپے اور پولیٹیکل انتظامیہ نے تین، تین لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے، تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے لئے مالی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے دھماکے کے بعد اجتماعی ذمہ داری کے تحت 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منگل کے روز گوادر سے صدہ جانے والی مسافر وین پر سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوئے تھے جن میں 8 شدید زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد کےلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment