کرم ایجنسی بگن میں سائنس ٹیچر کی عدم دستابی، طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان

October 03, 2016
گورنمنٹ ہائی سکول بگن لوئر کرم میں سائنس ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تاریک ہورہا ہے۔ طلباء نے ابھی تک سائنس کی کتابیں نہیں دیکھی ہے ۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر سید رحیم کا کہنا تھا کہ 2011 سے سکول میں سائنس ٹیچرز نہیں ہے جسکی وجہ سے طلباء کو بہت مشکلات کا سامنا ہے اورایک بار نہیں بلکہ کئی بار اعلیٰ حکام کو درخواست دی ہے مگر ابھی تک کوئی سائنس اور عربی کااستاد نہیں دیا گیا ۔ اس کے علاوہ سکول میں عربی پڑھانے والا ٹیچر بھی نہیں ہے۔ ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے طلباء ہر سال نقل کرنے پر مجبور ہوتے ہیں یا ان کے پیپرز فیل ہوجاتے ہیں اور اسی سال بھی یہی حالت ہوگی ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ابھی تک فزکس،ریاضی ،کمیسٹری اور بیالوجی کی کتابیں نہیں دیکھی ہیں۔
ایڈیشنل ایجنسی ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ واقعی سائنس ٹیچرز ہمارے پاس بھی نہیں اور گورنمنٹ نے اس حوالے سے کوئی اشتہار نہیں دیا ہے جب بھی ممکن ہوفوراًبگن سکول کو ٹیچرز دینگے۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کر م کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں اگر کسی اور سکول میں اضافی ٹیچرز ہو تو اُس کا تبادلہ کرینگے۔
بگن لوئر کرم میں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہشتم ، نہم اور دہم کے کلاسوں میں طلباء کی تعداد بھی زیادہ ہے اور ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تناہ ہورہا ہے اور اعلیٰ حکام بھی خاموش تماشائی بیٹھے ہیں

No comments:
Post a Comment