Friday, 28 October 2016

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تبدیلی آگئی۔۔۔انورشاہ اورکزئی

http://radiotnn.com/urdu/%D8%AE%DB%8C%D8%A8%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%DA%A9%D9%84-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%B1%D8%B3%D9%B9%DB%8C-%D9%BE%D8%B4%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%A8%D8%AF%DB%8C%D9%84/

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تبدیلی آگئی

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں تبدیلی آگئی
October 25, 2016
خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تبدیلی کے آثار آنا شروع ہوگئی ہے ۔کے ایم یو کے زیر انتظام صوبہ بھر کے نرسنگ کالجوں کے تمام طلبہ فیل ہوگئے ہیں ۔کالجوں کا رزلٹ زیر وفیصد آگیا ہے جس کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نرسنگ کالجوں میں زیر تعلیم تمام 315 طلبہ ایک پیپر میں فیل ہوگئے ہیں ، صوبے کے چار نرسنگ کالجوں کے نتائج میں تمام طلبہ کے فارما کالوجی کا پیپر کا ریزلٹ صفر فیصد آیا جس پر طلبہ میں اشتعال پھیل گیا ، فیل ہونے والے طلبہ نے کے ایم یو انتظامیہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر اور کنٹرولر امتحانات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے کئی گھنٹے تک دھرنا دیا جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں بتایاگیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرکے طلبہ کے ساتھ ہونےوالی ناانصافی کا ازالہ کرینگے۔

No comments:

Post a Comment