Saturday, 29 October 2016

پاکستان اور ترکی کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ تقریب،انورشاه اورکزئي

http://radiotnn.com/urdu/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AB%D9%82%D8%A7%D9%81%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D8%A8%D9%86%DB%8C-%D8%B1%D9%86%DA%AF%D8%A7-%D8%B1/

پاکستان اور ترکی کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ تقریب

پاکستان اور ترکی کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ تقریب
October 29, 2016
 ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی ترکی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان اور ترکی کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں واقع پاک ترکش سکول میں ترکی کے عالمی دن کے موقع پر دونوں ممالک کی ثقافت پر مبنی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں دونوں ممالک کی ثقافت کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا اور اس قدیمی ثقافت پر مبنی اسٹالز لگائے گئے تھے جس میں کھانے، کپڑوں ،برتنوں سمیت مختلف اسٹالز دونوں ممالک کی ثقافت کی عکاسی کررہی تھی، جبکہ بچوں نے دونوں ممالک کے روایتی کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے تقریب میں ترکی اور پاکستان کی روایتی موسیقی پر حاضرین نے خوب خون گرمایا ،اور داد وصول کی ،پروگرام کی مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی تھی اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کو تعلقات مزید فعال بنانا کےلئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔

No comments:

Post a Comment